امریکہ کا پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سٹاف لیول معاہدے کا خیرمقدم

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے گذشتہ ماہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سٹاف لیول معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بیان میں کہا کہ پاکستان نے معیشت کے استحکام کے حوالے سے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے ،قرض کے انتظام کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ میتھیو ملر نے کہا کہ ملکی معیشت کی کامیابی کے حوالے سے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے ،پاکستان کے ساتھ تکنیکی معاہدوں کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات جاری رہیں گے ،کارباری اور سرمایہ کاری روابط دوطرفہ تعلقات کی ترجیحات ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا پاکستان اور بھارت کو کشیدگی میں کمی کرنے چاہیے۔ دونوں ممالک کو مسائل کا حل بات مذاکرات سے نکالنا چاہیے۔