وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ملاقات میں صوبہء بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بات چیت وزیراعظم کا صوبہ ء بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے : وزیراعظم بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیراعظم وفاقی حکومت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی : وزیراعظم دانش اسکول کا دائرہء کار بلوچستان تک بڑھایا جا رہا ہے : وزیراعظم بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے : وزیراعظم بلوچستان کے معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ ترقی کرے؛ اس حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے : وزیراعظم ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) جعفر خان مندوخیل بھی موجود تھے۔