لاہور، راوالپنڈی، فیصل آباد، سبی ، ڈی جی خان ڈویژن سمیت بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 3 سے4 روز کے دوران ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،جبکہ اس دوران ملک کے بالائی علاقوں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیرمیں کم شدت اور وقفے وقفے کے ساتھ بارش کی توقع ہے،گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں30 ملی میٹر جبکہ فیصل آباد 18 ، کالام 14 ، سبی 07 اور بہاولنگرمیں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،جبکہ گذشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 43 ڈگری سنٹی گریڈ نوکنڈی 42 ، تربت ، سبی اور سکھر میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔