شجاع خانزادہ سمیت بیس افراد کی گزشتہ روز خود کش دھماکے میں شہادت کے بعد آج ملک میں فضا سوگورا
اٹک خودکش حملے میں کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ سمیت کئی افراد کی شہادت پر ملک بھر کی فضا سوگوار ہے۔ شہادت پر پنجاب میں تین روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔پنجاب میں سرکاری عمارات اور دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ پنجاب میں سوگ کا اعلان وزیر اعلی شہباز شریف نے کیا تھا۔دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی شہادت پر یوم سوگ منایا جارہا ہے اورسرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی سانحہ اٹک پریوم سوگ منایا جارہا ہے ۔صوبائی وزیرداخلہ کی شہادت پرمختلف طبقہ فکر سےتعلق رکھنے والے لوگوں اورشہریوں کی جانب سے گہرےدکھ اورافسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ گزشتہ روز اٹک میں خودکش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔