ابو ظہبی کی حکومت نے بھارت کو اپنی سرزمین پر مندر بنانے کی اجازت دے دی، فیصلہ نریندرا مودی کے دورے موقع پر ہوا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں،اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں وہ آج دبئ پہنچے ہیں،اس سے قبل ابو ظہبی میں اپنے قیام کے دوران مودی نے مختلف معاہدے کیے لیکن سب اہم رعایت جو ابو ظہبی حکومت نے متعصب اور انتہا پسند مودی کو دی،وہ تھی اپنی سرزمین پر مندر کی تعمیر کی اجازت،ابو ظہبی میں چھبیس لاکھ بھارتی کام کرتے ہیں جو اس کی کل آبادی کا پچیس فیصد ہیں ان میں سے زیادہ تر ہندو ہیں، مودی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ابو ظہبی میں مندر کی تعمیر ہمارا پرانا مطالبہ تھا جو آج پورا ہوا ہے