ہالی ووڈ کی ایکشن ڈرامہ فلم دی کیپنگ روم کا نیا ٹریلر جاری
ڈینیل باربر Daniel Barber کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی امریکی خانہ جنگی کے دور سے تعلق رکھتی ہے،، جس میں دو بہنیں اور ایک افریقی غلام اپنی اور اپنے اہلخانہ کی حفاظت کیلئے لڑتی ہیںفلم میں مرکزی کردار بریٹ مارلنگBrit Marling ، ہیلی سٹین فیلڈ Hailee Steinfeld اور مونا اوتارو Muna Otaru نبھاتی نظر آئیں گی،سنسنی سے بھرپور فلم دی کیپنگ روم The Keeping Room اگلے ہی ماہ یعنی پچیس ستمبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔