ستراوراسی کی دہائی میں لالی ووڈ پر راج کرنے والی لاکھوں دلوں کی دھڑکن اداکارہ شبنم نے زندگی کی تہتر بہاریں دیکھ لیں

Aug 17, 2016 | 11:43

اداکارہ شبنم نے انیس سو بیالیس میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں آنکھ کھولی،، 1962ء میں فلم ”چندا “ میں بطور معاون اداکارہ فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی شبنم بہت جلد آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگیں،
اداکارہ شبنم نے اپنی عمر کے بیس سے زائد سال پاکستان فلم انڈسٹری کے نام کئے، اور دوسو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ”چندہ“،” آس“،” انمول“،” آئینہ“، ”دل لگی“،” پہچان“، ”آبرو“ اور ”زینت “ان کی سپر ہٹ فلمیں ہیں۔
شہنشاہ جذبات محمد علی، چاکلیٹی ہیرو وحید مراد، اردو فلموں کی کامیاب پہچان ندیم اور اپنے دور کے منجھے ہوئے اداکار شاہد سمیت کون سا فنکار تھا جن کے ساتھ شبنم نے اداکاری نہ کی ہو۔فلم آئنہ میں شبنم پر فلمایا جانے والا گانا وعدہ کرو ساجنا، سونا نہ چاندی خوب ہٹ ہوئے، مجھے دل سے نہ بھلانہ اور روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں پیا ایسے گانے ہیں جو آج بھی اسی طرح مقبول ہیں جس طرح ستر اور اسی کی دہائی میں تھے۔
اداکارہ نے میوزک ڈائریکٹر رابن گھوش کے ساتھ شادی کی جو فلمی دنیا کی کامیاب شادیوں میں شمار ہوئی،، شبنم آجکل بنگلہ دیش میں مقیم ہیں،، لیکن اپنے پیچھے ایسی انمول فلمیں چھوڑ گئیں جو آج بھی ہٹ تصور کی جاتی ہیں،،، شائقین آج بھی ان سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں،،جتنی کہ ستر کی دہائی میں کرتے تھے

مزیدخبریں