ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سیون پی جی ائیر کرافٹ تربیتی مشن پر اڑا
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سیون پی جی ائیر کرافٹ تربیتی مشن پر اڑا، اڑان کے کچھ ہی دیر بعد سرگودھا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ حادثے کے بعد پی اے ایف کی ریسکیو ٹیم ملبے کے پاس پہنچ گئی،، علاقے کو سیل کر کے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ حادثے میں کوئی شہری زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا جبکہ کسی بھی املاک کو نقصان نہیں پہنچا،،، ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،رواں ماہ نو اگست کو بھی پاک فضائیہ کا ایک تربیتی ایف سیون طیارہ فنی خرابی کے باعث میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ محمد ذیشان شہید ہوگئے تھے۔