قومی ترقی سے متعلق کانفرنس سے سرتاج عزیز کا خطاب
قومی ترقی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ترقیاتی سفردنیامیں اپنی مثال آپ ہے ، اٹھارویں ترمیم کے بعد پلاننگ کمیشن کو چیلنجنگ ذمےداریاں ملی ہیں ، ملک کی معاشی شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے ،، آگے بڑھنے کے لئے ماضی سےسبق حاصل کرنا ہوگا ، دنیامیں مقام پیدا کرنےکیلئےمواقع سےبھرپورفائدہ اٹھاناہوگا ، سرتاج عزیز نے کہا کہ ملک کو قدرتی آفات اور دہشت گردی کا سامنا رہا ہے ،، کوئی بھی رکاوٹ ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی ،، پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کیلئےبہترین ملک بن چکا ہے ،، پاکستان وژن2025کےاہداف کےحصول کی جانب بڑھ رہا ہے ،