ملکہ الزبتھ 95 سال کی عمر میں تخت سے دستبردار ہو جائیں گی۔ برطانوی اخبار
رطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے تخت کو اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک برطانوی اخبار نے شاہی محل کے ذرائع سے شائع خبر میں بتایا ہے کہ 92 سالہ ملکہ نے اپنے قریبی حلقوں سے کہا ہے کہ وہ 95 سال کی عمر میں تخت سے دستبردار ہو جائیں گی۔ ملکہ کی تخت سے دستبرداری کے لیے ضروری دستاویزات کی تیاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں جبکہ تاج شہزادہ چارلس کے سرپرسجے گا۔واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ 1952میں تخت نشین ہو ئی تھیں۔