سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم نے لندن سے جشن آزادی کے دن کو یوم سیاہ منانے کو کہا،بانی ایم کیو ایم نے کہا پاکستان کے پرچم کو جلا کر ویڈیو ڈالو،انھوں نے مہاجروں کا نام لے کر پاکستان کو گالیاں دیں، پرچم جلایا اور تصاویر اور ویڈیو ڈالی گئیں، بھارتی چینلز نے ان ویڈیوز کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا، منہ چھپا کر گھناونا جرم کیا لیکن سب کا پتا چل گیا کون کون تھا،مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم نے بھارتی وزیراعظم کو کہا کہ وہ اردوبولنےوالوں کیلیےبھارت میں صوبہ بنائیں، بانی ایم کیو ایم اور ان کے لوگوں نے گھناؤنا جرم کیا، افسوس کہ یہ سب کچھ اردو بولنےوالے مہاجروں کے نام پر کیا گیا، ایک بھیانک سیاہ واقعہ رونما ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والوں نے بانی ایم کیو ایم کی باتوں کو رد کردیا، اردو بولنے والوں نے جس طرح جشن منایا ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔