NA120 کے ضمنی انتخابات کیلیے ن لیگ کی امیدواربیگم کلثوم نواز سمیت تریسٹھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے
الیکشن شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ ختم ہو گیا, ریٹرننگ افسرمیاں محمد شاہد نے ن لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز، متبادل امیدوار حافظ نعمان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ پی ٹی آئی کی یاسمین راشد، متبادل امیدوارعندلیب عباس اور پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر کے کاغذات نامزدگی بھی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیے گئے۔ ریٹرننگ افسر نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر نواعتراضات کو مسترد کر دیا۔ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد لیگی کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ میڈیا سے گفتگو میں سینیٹرآصف کرمانی نے کہا آج بھی ہماری ماں پر اعتراض کرنے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھے,یاسمین راشد نے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تجوریاں بھرنے والے سیاستدانوں کوعوام مسترد کر چکے ہیں۔ ان کا مقابلہ پیسے والوں سے ہے۔ ہم ووٹ خریدتے نہیں مانگتے ہیں۔ سترہ ستمبر کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو معلوم ہو گیا کہ حالات اچھے نہیں اس لیے وہ لندن چلی گئیں,
ریٹرننگ افسر نے مجموعی طور پر تریسٹھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،دوامیدواروں نوازشریف اور گلاب سنگھ کے مسترد کیے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست چھبیس اگست کو آویزاں کی جائے گی