ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سی آئی اے چیف جان برینن کو بلیک لسٹ کردیا

Aug 17, 2018 | 00:12

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کے سابق سربراہ کو بھٹکا ہوا قرار دے کربلیک لسٹ کیا ہے، جان برینن کی خفیہ معلومات تک رسائی پر پابندی ہوگی، سابق سی آئی اے چیف نے اپنے ردعمل میں صدر ٹرمپ کے اقدام آزادی اظہار رائے پر قدغن قراردیا ہے،سابق سی آئی اے چیف جان برینن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اقدام پر تمام امریکیوں کو تشویش ہونی چاہیے،اس کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں،جان برینن نے اعلان کیا کہ وہ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہیں گے،واضح رہے کہ جان برینن اس سے قبل بھی صدرٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

مزیدخبریں