ملک میں ملا جلا موسم ،کہیں حبس اور گرمی کا راج برقرار تو کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار

Aug 17, 2018 | 11:49

ملک کے مختلف علاقوں میں ملا جلا موسم ہے،کہیں حبس اور گرمی کا راج برقرار ہے تو کہیں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا،تاہم اسلام آباد،راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،مردان، کوہاٹ ، ڈی جی خان، میر پور خاص، سکھر اور کشمیر میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک کے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ملتان، بہاولپور،پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ،،فیصل آباد اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،جبکہ نوکنڈی اور دالبندین گرم ترین مقامات رہے۔

مزیدخبریں