امریکی فوجی پریڈ آئندہ سال تک ملتوی
امریکی وزارت دفاع نے نومبر میں واشنگٹن میں منعقد ہونے والے فوجی پریڈ کو آئندہ سال تک کیلئے ملتوی کر دیا ۔وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم 10 نومبر 2018 میں یہ فوجی پریڈ کرنا چاہتے تھے لیکن اب ہم 2019 میں اس کے انعقاد کی کوشش کریں گے۔امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کرنل راب نے کہا کہ یہ پریڈ سابق فوجیوں کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کی خواہش پر منعقد کی جانے والی تھی ۔ اس پریڈ کے لئے 9 کروڑ20لاکھ ڈالر مختص کئے گئے تھے۔