امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات ، 15افراد ہلاک،43زخمی

Aug 17, 2018 | 12:20

امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید 15 افراد ہلاک اور 43زخمی ہوگئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں اور علاقوں میں فائرنگ کے 61 واقعات پیش آئے جن میں کم سے کم 15 افراد ہلاک اور43 دیگر زخمی ہوگئے۔ گزشتہ48 گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں اور ریاستوں میں فائرنگ کی174 واقعات پیش آئے جن میں 42 افراد ہلاک اورایک سو سے زائد زخمی ہوئے۔ان واقعات میں سے ایک واقعہ فیلا ڈلفیا شہر میں پیش آیا جہاںایک مسلح شخص نے ایک مال میں داخل ہو کر10 سے زائد گولیاں فائر کیں۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔امریکا میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ اور تشدد آمیز واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں لیکن امریکی کانگریس اسلحہ لابی کے اثرو رسوخ کی وجہ سے لوگوں کی آزادانہ طور پر ہتھیار لے کر چلنے پر پابندی کا قانون نہیں پاس کرپائی ہے۔

 

مزیدخبریں