کراچی میں پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک،7 ملزمان گرفتار
کراچی میں کورنگی زمان ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ میں1 ڈاکو ہلاک ہو گیا ۔ دیگر علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے ہوا جس کے نتیجے میں 1 ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب کراچی کے علاقے فیروز آباد اور لیاقت آباد میں پولیس کی کارروائیوں میں7 ملزمان گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔