میگا منی لانڈرنگ کیس: سابق صدر آصف علی زرداری کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی: بینکنگ کورٹ، میگا منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی۔ عدالت نے مقدمہ کے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ مفرور ملزمان میں نمر مجید، اسلم مسعود، عارف خان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ۔نصیر عبداللہ حسین لوتھا، عدنان جاوید، محمد عمیر، محمد اقبال آرائیں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ۔عدالت کا ملزمان کو 4 ستمبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ملزمان کے خلاف بوگس اکاؤنٹ کے زریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے