وزیراعظم کی تقریب حلف برداری،پی ٹی آئی کو 100 پاسز جاری

Aug 17, 2018 | 14:07

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری کیلئے ایوان صدر نے مہمانوں کے 100 پاسز تحریک انصاف کو جاری کردئیے جبکہ پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے مہمانوں کو خود مدعو کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بطوروزیراعظم تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جس کے لئے ایوان صدر نے بھی پی ٹی آئی کو100 پاسز جاری کردئیے گئے ۔ تقریب میں عمران خان کے خاندان کے اراکین،کرکٹر،دوست اور پارٹی کے لوگوں کو مدعو کیا جائے گا ، حلف برداری کی تقریب کے بعد چائے بسکٹ سے تواضع کی جائے گی،جبکہ عمران خان حلف لینے کے بعد چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے درمیان قوم سے پہلا خطاب کریں گے، خطاب کے نکات مشاورتی اجلاس میں فائنل کر لیے جائیں گے۔

مزیدخبریں