بھارتی سابق کرکٹرنوجوت سدھو پاکستان پہنچ گئے.

Aug 17, 2018 | 14:44

بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو براستہ واہگہ بارڈرلاہور پہنچے ہیں ، ان کی آج اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ جہاں وہ بنی گالہ میں آج رات نامزدوزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے متوقع وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے 3 بھارتی سابق کرکٹرز کو دعوت دی گئی تھی، تاہم کپل دیو اور سنیل گواسکر نے ذاتی مصروفیات کے باعث آنے سے معذرت کی۔ دوسری جانب سدھو نے بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے اس تقریب میں شرکت کو اپنے لیے اعزاز کا باعث قرار دیا ۔

مزیدخبریں