لاہور: راوی روڈ کے علاقے میں میاں بیوی کا قتل

Aug 17, 2018 | 15:16

لاہورمیں راوی روڈ کے علاقے مولانا احمد علی روڈ پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ، جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی گئیں۔پولیس کے مطابقلاہورمیں راوی روڈ کے علاقے مولانا احمد علی روڈ پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا مقتولین کے نام سائرہ اور شہباز معلوم ہوئے ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، مقتولین نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس نے کہا کہ اس دوہرے قتل کا شبہ خاتون کے سابق شوہراور بیٹے پر کیا جا رہا ہے، جن کی تلاش کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

مزیدخبریں