سعودی عرب: ٹریفک حادثہ، 4 جاں بحق، 5 زخمی

Aug 17, 2018 | 15:36

سعودی عرب میں ٹریفک حادثے کے نتیجہ میں4 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے شمیسی العکیشیہ روڈ پر پیش آنے والے واقعے میں گاڑی ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی جس کے نتیجہ میں4 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے۔ امدای ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

مزیدخبریں