نو منتخب وزیراعظم کل صبح ساڑھے 9 بجے حلف اٹھائیں گے

Aug 17, 2018 | 15:49

اسلام آباد: نو منتخب وزیراعظم کل صبح ساڑھے 9 بجے حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق ملک کے نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے لیے صبح ساڑھے 9 بجے کا وقت رکھا گیا ہے جو ایوان صدر میں ہوگا۔

ایوان صدر میں حلف کی تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے کارڈز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

صدرمملکت ممنون حسین نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

مزیدخبریں