میکسیکو صحافیو ں کیلئے خطرناک ترین ملک قرار

Aug 17, 2018 | 16:19

میکسیکو کو صحافیوں کیلئے خطرناک ملک قرار دیاگیا ۔ حقائق سے پردہ اٹھانا اوراظہار رائے کی آزادی میکسیکو کے صحافیوں کے لئے نہایت خطرناک ثابت ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ میکسیکوکو حالیہ جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں صحافیوں کے لئے سب سے پر خطر مقام قرار دیا گیا ۔ میکسیکو کے نیشنل کمیشن آف ہیومن رائیٹس نے نئی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق میکسیکو کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ۔پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے 2000سے لے کر 2018تک اٹھارہ سالوں کے دوران 138صحافیوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیاجبکہ قتل ہونیوالوں میں14 خواتین صحافی بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں