خواب ابھی ادھورے ہیں، کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ عمران خان

Aug 17, 2018 | 17:10

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خواب ابھی پورے نہیں ہوئے خواب ابھی باقی ہیں کھیل ابھی شروع ہوا ہے ختم نہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا اس امر کا اظہار انہوں نے حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا کے استفسار پر کیا۔حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس عمران خان کی صدارت میں سپیکر لائولج میں ہوا عمران خان بنی گالہ سے تیار ہو کر آئے تھے سفید لباس کے ساتھ کالی واسکٹ پہن رکھی تھی۔پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف،ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی،مسلم لیگ(ق)،عوامی مسلم لیگ اور دیگر ہم خیال جماعتوںکے اراکین نے شرکت کی، حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کر دیا اور باضابطہ طور پروزیر اعظم کے لیے ان کی نامزدگی کی توثیق کر دی تھی۔حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کے لیے عمران خان آئے تو انتہائی پر سکون اور خوشگوار موڈ میں تھے راہداری میں میڈیا کے استفسار پر کہا کہ خواب ابھی ادھورے ہیںابھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کرنا ہے کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔

مزیدخبریں