عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے

Aug 17, 2018 | 20:09

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک سو چھہتر ووٹ لے کر قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان منتخب ہو گئے۔۔ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف نے چھیانوے ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح عمران خان ملک کے بائیسویں وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی رائے شماری میں دوسو بہتر اراکین نے حصہ لیا۔ پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور فاٹا سے دو آزاد اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قائد ایوان کے انتخاب کے بعد انتقال اقتدار کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری سادگی سے ہوگی۔۔

مزیدخبریں