اسرائیلی جیٹ طیاروں کاعلی الصبح فلسطینی گروپوں کی تنصیبات پرحملہ

اسرائیلی جیٹ طیاروں نے آج علی الصبح فلسطینی گروپوں کی تنصیبات پرحملہ کیاہے۔غزہ کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے مشرقی غزہ میں حماس تحریک کی ملکیت ایک فوجی تنصیب اور علاقے کے وسط میں ایک اورتنصیب کونشانہ بنایا۔واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یانقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔