سفارتی چیلنجز کے ادارک کیلئے تھنک ٹینکس کا کردار ناگزیر ہے،وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کووڈ-19 کے تناظر میں تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے کے پیش نظر سفارتی چیلنجوں کو سمجھنے کے لئے تھنک ٹینکس کا کردار ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے محققین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔