چین کا ایران کے جوہری معاملہ پرسربراہ اجلاس بلانے کی روسی تجویز کا خیر مقدم
چین نے ایران کے جوہری معاملے پر ایک ٹیلی کانفرنس کے ذریعے سربراہ اجلاس منعقد کرنے کی روس کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان Zhao Lijian نے بیجنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگانے کی قرارداد کی ناکامی سے ایک بار پھر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی معاشی طاقتوں کے یکطرفہ فیصلوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے اور بالادستی کا رویہ کامیاب نہیں ہوگا۔