سارک ممالک کے درمیان تجارتی فروغ سے غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی،وزیر خارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سارک ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے سے خطے میں غربت کے خاتمے اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملے گی۔ وہ پیر کے روز اسلام آباد میں سارک کے ایوان صنعت وتجارت کے صدر افتخار ملک کی سربراہی میں ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سارک ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے مگر بدقسمتی سے سارک ممالک کے درمیان تجارتی حجم بہت کم ہے اور اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ افتخار ملک نے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ ایوان صنعت وتجارت سارک کے صدر کی حیثیت سے وہ سارک ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کریںگے۔