صوبے کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت کےتعاون کا ہمیشہ خیرمقدم کیا،وزیراعلیٰ
سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اور اس کے دارالحکومت کراچی کے معاملات کے حل کےلئے وفاقی حکام کےساتھ مشاورت کی گئی ہے اور اس سلسلے میں دونوں حکومتوں کےنمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ پیر کے روز کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے کے مسائل کے حل وفاقی حکومت کےتعاون کا ہمیشہ خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات اور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ناگہانی آفات سے نمٹنے کا قومی ادارہ کراچی میں تین بڑے نالوں کی صفائی کا کام کررہا ہے جبکہ سندھ حکومت شہر کے38 بڑے اور514 چھوٹے نالوں کی صفائی کررہی ہے۔