وزیراعلیٰ کا ایوان صنعت و تجارت لاہور میں ون ونڈو سسٹم کا افتتاح

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پیر کے روز ایوان صنعت و تجارت لاہور میں ایک ہی چھت تلے تمام سہولتوں کے نظام کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ سمارٹ لاک ڈاون کوروناوائرس سے موثر طور پر نمٹنے میں معاون ثابت ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 13 خصوصی اقتصادی زونز اورصنعتی اسٹیٹس پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے چھ خصوصی اقتصادی زونز کے نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال بنایا جارہا ہے جس سے جنوبی پنجاب میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔