لال شہباز قلندر کا مزار سخت قواعد و ضوابط کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیا

عظیم صوفی بزرگ حضرت قلندر لال شہباز کا مزار سخت قواعد و ضوابط کے بعد آج عوام کےلئے کھول دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے درگاہ کو چودہ مارچ کو بند کردیاگیا تھا۔ حکم نامے کے مطابق ماسک کے بغیر کسی زائر کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔