پشاور میں سیاحوں کیلئے سفاری ٹرین اور بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا کی حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کےلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے پشاور میں سیاحوں کےلئے سفاری ٹرین اور بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے بھاپ سے چلنے والی سفاری ٹرین کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔ سفاری ٹرین دو روٹس ایک پشاور سے اٹک تک جبکہ دوسری پشاور سے ضلع مردان کےعلاقے تخت بھائی تک چلے گی۔ ادھر خیبرپختونخوا کی حکومت نے پشاور کے والڈ سٹی کے علاقوں کی سیر کےلئے سیاحوں کےلئے بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔