افغانستان،فوج کیساتھ جھڑپ میں3 طالبان ہلاک
افغانستان کے مشرقی صوبے پروان کے ضلع سیاگرد میں فوج کےساتھ جھڑپوں کے دوران تین طالبان ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبائی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان نے سکیورٹی چوکیوں پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا تاہم ہلاکتوں کے بعد وہ پسپا ہوگئے۔