روٹ ترمیم کے بعد موہن جو دڑو ایکسپریس بحال
کراچی: موہن جو دڑو ایکسپریس کو روٹ میں ترمیم کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے 213 اپ موہن جو دڑو ایکسپریس کو بحال کر دیا ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے ٹرین آپریشن کی معطلی سے قبل یہ ٹرین کوٹری اور روہڑی کے درمیان براستہ دادو، لاڑکانہ، شکارپور اور سکھر چلتی تھی۔ کوئٹہ جیکب آباد کے مسافروں کی سہولت کے لیے اب یہ ٹرین بحال ہونے کے بعد کراچی سے براستہ کوٹری، سیہون، دادو، لاڑکانہ، کشمور، راجن پور، ڈی جی خان، مظفر گڑھ سے ہوتے ہوئے ملتان پہنچے گی۔ موہن جو دڑو ایکسپریس 7 اکانومی کوچز پر مشتمل ہے جن کی مجموعی گنجائش 616 مسافروں کی ہے۔