عمانی حکومت نے بھکاریوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا
مسقط : عمانی حکومت نے بھکاریوں کی تعداد کم کرنے کیلئے انسداد گداگری مہم کا آغاز کردیا، عمانی وزارت قانون کا کہنا ہے کہ گداگر ملکی سلامتی کےلیے خطرہ ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں میں گداگروں کے خلاف اکثر آپریشن ہوتا رہتا ہے، لیکن عمانی حکومت نے گداگروں کو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے۔ عمان کی وزارت برائے قانونی امور کا کہنا ہے کہ شہری اکثر گداگروں کو ضرورت مند سمجھ کر رقم دے دیتے ہیں۔ وزارت قانونی امور کا کہنا ہے کہ اس طرح گداگروں کو رقم دینا گداگری میں معاونت کرنا ہے جو جرم ہے، لہذا لوگ بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں نہ کرے ان کی مدد کرکے ان کے معاون بنے۔ عمانی حکام کا کہنا ہے کہ بھکاریوں کی وجہ سے ریاست بھر میں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے، لہذا انہیں کہیں بھی دیکھیں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔