وزیر اعظم عمران خان کا ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ترسیلات زر اور ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ترسیلات زر میں اضافے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔