طالبان نے کابل ہوائی اڈےجانے والے تمام راستے بند کردیے

کابل / دوحا: طالبان نے افغانستان سے فرار ہونے والے شہریوں کو روکنے کے لیے کابل ہوائی اڈے کو جانے والے تقریبا تمام راستے بند کردیے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق طالبان نے کابل ایئر پورٹ کا محاصرہ کرلیا ہے اور ایئرپورٹ تک جانے والے تقریبا تمام راستوں کو بند کردیا ہے، جب کہ فرار کی کوشش کرنے والے افغانیوں کو منتشر کرنے کے لیے اِنتباہی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔