محرم الحرام۔۔ ڈبل سواری پر پابندی

محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہرقائد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہوا ۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی دو دن 8 تا 10 محرم تک کے لئے لگائی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم دیدیا گیا۔