افغان فوج کو سب کچھ دیا لیکن لڑنے کا جذبہ نہیں دے سکے :امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا فیصلہ درست کیا جس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ افغان فوج کو سب کچھ دیا لیکن لڑنے کا جذبہ نہیں دے سکے،افغانستان میں امریکی مہم کا مقصد قوم کی تعمیر نہیں بلکہ دہشت گردی کا خاتمہ تھا۔ افغانستان کی صورتحال پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی ناکامی کی تمام تر ذمہ داری افغان فوج پر ڈالتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی مشن دہشت گردی کی روک تھام تھا، افغانستان سے واپسی کا فیصلہ درست تھا، ہم نے افغان ملٹری فورسز کو تربیت دی، ہم نے افغان فوج کو ہر طرح کے ہتھیار مہیا کئے، افغان فورسز اگر لڑنا نہیں چاہتیں تو اس میں امریکا کچھ نہیں کرسکتا، افغان فورسز کی تنخواہیں تک ہم ادا کرتے تھے،