خاتون صحافی کی برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ

اس وقت دنیا بھر کی نظریں افغانستان پر لگی ہیں اور ہر صحافی اپنی جان پر کھیل کر وہاں سے خبریں بھیج رہے ہیں۔ سی این این کی خاتون رپورٹر کلاریسا وارڈ برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ کر رہی ہیں اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ وہ سی این این کیلئے سڑکوں پر عوام اور طالبان کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ کلاریسا وارڈ نے اپنے چینل کے ذریعے شہر کے حالات سے آگاہ کیا،۔