عاشورہ پر موبائل فون سروس حسب ضرورت بند کی جائے، وزیرداخلہ کی ہدایت

وزیر داخلہ شیخ رشید نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عاشورہ کے دوران موبائل فون سروس کو صرف حسب ضرورت ہی بند کیا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سربراہی میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سمیت وفاقی سیکریٹری داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔