کورونا کی چوتھی لہر ، پی آئی اے کو مالیاتی رپورٹ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا
سی ای اوپی آئی اے نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے دوسری سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر میں پی آئی اے کو مالیاتی رپورٹ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ، اس حوالے سے سی ای اوپی آئی اے نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا ، جس میں سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا ہے۔