سعودی فرمانروا کی ‘شاہی منظوری’ جاری!
سعودی فرمانروا کی جانب سے شاہی منظوری ملنے پر اسکولوں میں طالب علموں کی آمد یقینی بنائی جائے گی، سعودی عرب میں رواں ماہ کے آخر سے نئے تعلیمی سال کا اغاز ہونے جارہا ہے، 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے طلبا کی حاضری کے لیے شاہی منظوری جاری ہوئی ہے۔ سعودی وزارت تعلیم کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے لیے اعلیٰ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں طلبا کی حاضری سے متعلق شاہی منظوری جاری ہوئی، طلبا کے لیے ویکسینیشن شرط ہوگی۔