ملک میں کوروناوائرس سے مزید95 افرادجاں بحق

ملک میں کوروناوائرس سے مزیدپچانوے افرادجاںبحق اورتین ہزاردوسواکیس افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر کے مطابق اڑتالیس ہزارایک سواکیاسی افراد کے کوروناٹیسٹ کئے گئے اورمثبت کیسزکی شرح چھ اعشاریہ چھ آٹھ فیصدرہی۔وباء سے اب تک مجموعی طورپرچوبیس ہزارپانچ سوتہترافرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔