سندھ میں 23 اگست سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کا اعلان

سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے 50 فیصد حاضری اور ایس او پیز کے ساتھ 23 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں اجلاس کے بعد صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ آج تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جہاں تعلیمی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے رائے لی گئی، اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو خصوصی طور پر شریک ہوئیں جبکہ محکمہ داخلہ کے نمائندے بھی شریک تھے۔سردار شاہ نے کہا کہ بچوں کے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے لیے پیر (23 اگست) سے اسکول کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے، 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھولے جائیں گے اور ایس اوپیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔