محرم الحرام میں شرپسند عناصر امن خراب کرنیکی کوشش کرسکتے ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے بعد ملکی سیکیورٹی کے پیش نظر محرم الحرام بہت حساس ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر محرم الحرام میں امن خراب کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ و پولیس مکمل طور پر چوکس ہو کر سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کروا رہی ہیں۔ انہوں ںے واضح کیا کہ محرم الحرام میں ملک بھر میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔