پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 8 رکنی افغان وفد کی ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 8 رکنی افغان وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔افغان وفد سے گفتگو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع تر تعلقات کا خواہاں ہے۔پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔اس موقع پر افغان وفد نے کہا کہ پاکستانی فوج کی افغان امن کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔