بھارتی سفارتخانے کی ویب سائٹ ہیک، پاکستانی پرچم آویزاں
کشمیری حریت پسندوں کی جانب سے ویب سائٹ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے اور مظالم کے خلاف بطور احتجاج ہیک کی گئی۔
ہیکرز نے ویب سائٹ ہیک کرکے وہاں پاکستانی پرچم کی تصویر لگادی۔ اور لکھا ‘’ ہم بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ہیکرز ہیں، ہمیں پاکستان سے پیار ہے، ہم ہار نہیں مانیں گے اور ہم نہیں بھولیں گے۔واضح رہے کہ بھارت کی غاصب افواج مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار چکی ہے۔ سیکڑوں بے گناہ کشمیری بھارتی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔